چناب ویلی پاور پروجیکٹ لمیٹڈ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی مناسب تحقیقات ہو: اجیت بھگت

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑ ؍؍ سینئر سماجی کارکن و سیاسی رہنما اجیت بھگت نے چناب ویلی پاور پروجیکٹس لمیٹڈ CVPPL کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، انہوںنے کہاہائیڈرو الیکٹرک پاور پراجیکٹس اور بیک ڈور میں استعمال ہونے والے سب اسٹینڈر میٹریل میں بڑے پیمانے پر گھپلے ہوا ہے ۔ بھگت نے کہا کہ ضلع کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن کے نوجوانوں کو درپیش بڑھتی ہوئی بے روزگاری افسوسناک ہے۔ بھگت نے کہا کہ ایک وقت یعنی 2014 تک نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ڈول ہستی اور بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹوں میں مصروف تھی۔ اب ہمارے پاس ہائیڈرو الیکٹرک کے تین بڑے پروجیکٹ ہیں لیکن نوجوان میں اس میں روزگار نہیں مل رہی ہے ۔اجیت بھگت نے کہا کہ چناب ویلی پاور پراجیکٹ لمیٹڈ (CVPPL) کے افسران اور اہلکار کمپنی انتظامیہ سے بھاری کمیشن حاصل کر رہے ہیں اور سب اسٹینڈر میٹریل کا استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کمپنی انتظامیہ اور چناب ویلی پاور پروجیکٹ لمیٹڈ (CVPPL) کے درمیان مقامی بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے جو معاہدہ ہوا تھا اس پر قطعی طور پر عمل نہیں کیا گیا ۔کیونکہ چناب ویلی پاور پروجیکٹ لمیٹڈ (CVPPL) کے افسران اور اہلکار ) ان کمپنی کے انتظامات بھار ی کمیشن حاصل کررہے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا