موسم پھر سے خراب بارش وبرف باری کا سلسلہ جاری

0
0

سڑکیں زیرآب، معمول کی زندگی بری طرح متاثر
شاہ محمد ماگرے
ڈوڈہ ؍؍ ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن ٹھاٹھری کاہرہ میں مسلسل دوسرے روز بھی خراب موسمی صورتحال کے چلتے کاہرہ کے میدانی علاقوں میں موسلادار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری جار ی ہے ۔کا ہرہ سے سماجی کارکن محمد رفیع ساگر مقامی نے کہا کہ خطہ چناب میں برف باری وقفے وقفے سے جاری رہنے کے نتیجے میں جہاں لوگوں میں کافی مایوسی پائی جا رہی ہے وہیں معمول کی زندگی بھی متاثر ہورہی ہے۔ برف باری کے باعث سردی کی لہر نے پھر دستک دی ہے جس کے نتیجے میں لوگ گرم ملبوسات زیب تن کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اسی دوران تازہ برفباری اور بارشوں کے بعد نقل و حمل بند رہی کچھ دنوں کے خوشگوار موسم کے بعد محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سے خطہ چناب کے میدانی علاقوں میں بارش و بالائی علاقوں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا خطہ چناب کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری سے جہاں ایک طرف معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی، وہیں دوسری جانب رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا