وسیم احمد
کوٹرنکہ؍؍خواص اور کوٹرنکہ کو آپس میں جوڑنے والی 33 کلو میٹر لمبی بد نام زمانہ سڑک گزشتہ 5 دہائیوں سے خستہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک لاکھ کے قریب آبادی کو گوناگو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز ہوئی برف باری کے بعد سڑک پر پسیاں اور پھسلن ہونے کی وجہ سے بند ہوگئی ہے ۔ ممبر پنچائت حلقہ گنڈی وارڈ نمبر8 روبینہ اختر نے بتایا کہ برسات کا موسم ہو یا پھر برفباری کے دوران یہ سڑک آمد و رفت کے لیے بند ہو جاتی ہے ۔ اس متعلق سماجی و سیاسی تنظمیوں سے وابستہ لوگوں نے سابقہ سیاست دانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سڑک سیاست کا مرکز ہے اور اس سڑک کی سدھار کے نام پر لوگ ایم ایل اے اور وزیر بنتے ہیں بد قسمتی سے اس سڑک پر چلنے والی غریب عوام کو کوئی راحت مل نہ سکی انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس متعلق فوری اقدامات اٹھانے ضرورت پر زور دیا ہے