سابق ایم ایل سی یشپال شرما کی وفات پر الطاف بخاری کا اظہار تعزیت

0
0

اپنی پارٹی قیادت نے سوگواران ِ کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے خطہ پیر پنجال کی مقبول سیاسی شخصیت اور سابقہ ایم ایل سی پونچھ یشپال شرما کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ الطاف بخاری نے یشپال شرما کو نیک سیرت، نرم مزاج، غریب پرور، ملنسار، خو ش اخلاق شخصیت کا مالک قرار دیا ہے۔ انہوں نے دُکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔تعزیتی بیان میں الطاف بخاری نے کہا’’یشپال شرما کی موت کا سن کر مجھے بے حد افسوس ہوا، وہ پونچھ کے معروف رہنما اور رحم دل شخص تھے‘، اُن کے ساتھ اُنہیں کام کرنے کا بھی موقع ملا‘‘۔ انہوں نے کہاکہ یشپال شرما ایک شریف النفس سیاستدان تھے جنہوں نے ضلع پونچھ کے کمزور طبقہ جات کی سماجی واقتصادی ترقی کے لئے بالخصوص اور عوام کے لئے بالعموم کام کیا۔ وہ دعا گو ہیں کہ اُن کی روح کوشانتی ملے اور لواحقین کو یہ ناقابل ِ تلافی نقصان بردداشت کرنے کی ہمت عطا ہو۔اپنی پارٹی نائب صدر اور سابقہ کابینہ وزرا اعجاز احمد خان، سابقہ وزیر چوہدری ذوالفقار علی، سابقہ رکن اسمبلی حویلی پونچھ اور اپنی پارٹی ضلع صدرپونچھ شاہ محمد تانترے نے بھی یشپال شرما کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اعجاز احمد خان نے کہاکہ وہ لوگوں کے رہنماتھے اور اُن کے کام کو کبھی بھی فراموش نہیں کیاجائے گا۔ وہ دکھ کی اِس گھڑی میں غمزد ہ کنبہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ چوہدری ذوالفقار علی نے کہاکہ سابقہ ایم ایل سی یشپال شرما ضلع پونچھ کے اندر انتہائی مقبول ترین لیڈر تھے، بلالحاظ مذہب وملت ہرکوئی اُن کی عزت کرتاتھا، اُن کی شخصیت متاثر کن تھے ، وہ سادہ طبیعت، باکردار اور اصول پسند سیاسی رہنمائی تھے۔ اپنی پارٹی ضلع صدر پونچھ شاہ محمدتانترے نے دکھ وصدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ عوامی بہبود کے لئے کام کرنا چاہتے تھے، اُن کے لئے یشپال شرما رہبر تھے،ہر سیاسی لیڈر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اُن کی عزت کرتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اُن کی روح کی تسکین اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دُعا کرتے ہیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا