لازوال ڈیسک
جموں؍؍دور دراز علاقوں میں نوجوانوں کے مستقبل کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی اپنی پہل میں، ہندوستانی فوج نے ضلع کشتواڑ کے چیرجی میں نوجوانوں کے لیے ایک تحریکی لیکچر کا اہتمام کیا۔ لیکچر کا مقصد ضلع کشتواڑ کے دور افتادہ علاقوں کے نوجوانوں کو سہولت فراہم کرنا اور بارہویں کی تکمیل کے بعد ان کے لیے دستیاب مواقع کے بارے میں بیداری بڑھانا تھا۔ سیشن میں گیارہویں اور بارہویں جماعت میں زیر تعلیم دور دراز علاقوں کے طلباء نے شرکت کی۔ انہیں مقررین سے بات چیت کرنے اور اپنے شکوک و شبہات کو دور کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس تقریب کو ضلع کشتواڑ کے دور افتادہ علاقے کے گاؤں والوں اور نوجوانوں نے سراہا۔