’ یشپال شرماہندومسلم بھائی چارے کے علمبردار تھے‘

0
0

اپنی زندگی کو پوری طرح سے غریب و پسماندہ و دبے کچلے طبقہ جات کی بہبود کے لئے وقف کررکھا تھا :عاشق حسین خان
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ضلع پونچھ کی سماجی ،سیاسی وہندومسلم بھائی چارے کے علمبردار یشپال شرما کی اچانک موت پر شیعہ فیڈریشن صوبہ جموںنے گہرے افسوس و دکھ کا اظہار کیا ہے ۔فیڈریشن کے صدرعاشق حسین خان ،شیخ سجاد احمد،نائب صدر بشیر محمد میر،فدا حسین رضوی ترجمان اعلی ،جنرل سیکریٹری سید خورشید شاہ اور سیدعابدحسین صفوی کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میںعاشق حسین خان نے یشپال شرماکی موت کوذاتی نقصا ن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میںآج ایک بہترین رفیق دوست سے محروم ہو گیا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ یشپال شرما ایک مکمل انسان پرست تھے ،انہوںنے اپنی زندگی کو پوری طرح سے غریب و پسماندہ و دبے کچلے طبقہ جات کی بہبود کے لئے وقف کررکھا تھا ۔وہ پورے طور پر مذہبی بندشوںسے آزاد ہو کر ہرایک غریب و پسماندہ کی ایک انسان کی نظر سے دیکھ کر اس کے ساتھ پیار بانٹتے تھے ۔یشپا ل شرما نے بلا تفریق مذہب ،ذات پات ،رنگ و نسل کے عوام کی خدمت میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔انہوںنے اپنی سیاسی زندگی میںبھی اسی اصول کو اپنا شعار بنا کر ہر فرقہ و طبقہ کے عوام کے دلوںمیںجگہ پائی ۔فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے کہا کہ یشپال شرما جیسے انسانیت کے پرستار صدیوںمیںایک بار ہی پیدا ہوتے ہیں۔انہوںنے غالبا 1976-77 میںایک مہم درلی مہم چلائی جو مستحقین کو حق دلانے کے لئے چلائی گئی تھی جس سے یشپال شرما نے کافی نام کمایا ۔کیونکہ یہ ہر طبقہ و فرقہ کے مستحقین کے لئے تھی جس میںیشپال شرما نے کامیابی پا کر نام کمایا ۔خان نے کہا کہ یشپال شرما غریب نواز ،غریب پرور ،شریف النفس ،انسانیت کے علمبردار و ہندو مسلم بھائی چارے کے سچے سپاہی تھے ۔ان کے کارہائے نمایاںکو جموںوکشمیر کے عوام خصوصا ضلع پونچھ کی عوام بھلا نہیںسکتی ہے ۔خان نے یشپال شرما کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کی تسکین و ان کو سورگ میںجگہ عطا کئے جانے کی دعا کی ۔ان کا کہنا تھا کہ میںآج ایک مخلص دوست ،شفیق دوست ،ایک مکمل انسان سے محروم ہو گیا ہوں،جن کو بھلانا میرے لئے ناممکن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میںاس غم کی گھڑی میںلواحقین کے ساتھ شریک غم ہوںاور دعا گو ہوںکہ ایشور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا