محمد فرید ملک نے اسکولوں کو کھولنے کا کیا مطالبہ

0
0

محمد فرید ملک نے اسکولوں کو کھولنے کا کیا مطالبہ
کہا مہاراشٹر میں اسکول کھل سکتے ہیں تو جموں و کشمیر میں کیوں نہیں؟
آکاش ملک
سورنکوٹ؍؍چیر مین پیر پنجال عوامی ڈیولپمنٹ فورم محمد فرید ملک نے اسکولوں کو کھولنے کا کیا مطالبہ کہا مہاراشٹر میں اسکول کھل سکتے ہیں تو جموں و کشمیر میں کیوں نہیں؟۔چیر مین پیر پنجال عوامی ڈیولپمنٹ فورم محمد فرید ملک نے کہا کہ عرصہ تین سال سے تعلیمی نظام درہم برہم ہے۔سرکار نے اسکولوں کو بند کر رکھا ہے۔ اسکولوں پر لگے طویل لاک ڈائون کے حوالے سے زبردست جذباتی انداز میں کہا کہ یہ از حد افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک ہورہا ہے ،وہ دور ظلمت میں دھکیلے جارہے ہیں اور حکومت نے کووڈ کا بہانا بناکر سکولوں کو بند کیا ہوا ہے. جبکہ بڑی بڑی الیکشن ریلیاں ہورہی ہیں، لاکھوں لوگوں کے اجتماعات ہورہے ہیں، سرکاری تقریبات منائی جارہی ہیں مگر بچوں کو تعلیم سے روکا گیا ہے۔ چیر مین پیر پنجال عوامی ڈیولپمنٹ فورم محمد فرید ملک نے کہا کہ ہمارے بچے برے عادات و اطوار کے مرتکب ہو کر منشیات کی زد میں آگئے ہیں اور تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں وہ تعلیم سے کوسوں دور کسی اور دنیا میں آباد ہیں، مگر حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہورہی آخر اس کا ذمہ دار کون ہے؟ موصوف نے حکومت سے زور دار مطالبہ کیا کہ جلد از جلد سکول کھولے جائیں تاکہ آئندہ نسل کو اک بھیانک تباہی سے بچایا جاسکے۔ انھوں نے سکولوں کی انتظامیہ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ سکولوں میں بچوں کی صحت صفائی اور کووڈ کے حوالے سے تمام اْصول و ضوابط کا خاص خیال رکھیں۔چیر مین پیر پنجال عوامی ڈیولپمنٹ فورم محمد فرید ملک نے مزید کہا کہ جب آج کی تاریخ میں مہاراشٹر میں اسکول کھل سکتے ہیں تو جموں وکشمیر میں کیوں نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے طلباء کو تباہ کر رہی ہے۔جب سے دفعہ 370 اور 35A ٹوٹا ہے تب سے لے کر آج تک اسکولوں کو بند رکھا گیا ہے۔محمد فرید ملک نے کہا کہ اگر کرونا وائرس کے کیسیس کی بات کی جائے تو مہاراشٹر کے مقابلے میں جموں و کشمیر میں بہت کم کیسیس آرہے ہیں لیکن پھر بھی اسکول بند رکھ کر آنے والے نسل کو تاریکی میں ڈالا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا