ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو لیفٹینٹ گورنر سنہانے ایوراڈ سے نوازا
دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما کی کشتواڑ میں ترقیاتی کاموں کو لیکر آج جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے انعامات سے نوازا۔ اس دوران لیفٹینٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میں ایگریکلچر سیکٹر کو لیکر انہوں نے بہت ہی اچھا کام کیا ہے اور کھیتی باڑی کرنے والے زمینداران کو سرکاری سکیمیں گھر گھر جا کر پہنچائی۔ اس دوران کشتواڑ کی عوام نے بھی ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما کو لیفٹینٹ گورنر کے ہاتھوں سے نوازنے پر خوشی کا اظہار کیا اور لیفٹینٹ گورنر کا شکریہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو مبارک باد پیش کی۔