دلشاد احمد
کوٹرنکہ؍؍امسال کی دوسری برف باری اور موسلادھار بارشوں کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے کوٹرنکہ میں گزشتہ دیر رات موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور ہفتہ کے صبح تیزی کے ساتھ بھاری برفباری شروع ہوگئی جس کارکن کنڈی ہسپتال کی سڑک دن بھر بند رہی اور مریضوں کو دقتوں کا سامنا رہا تاہم اسی بیچ خواص موگلا تریڑو سڑک پر پٹی نالہ بھی بند رہا ایک موٹرسائیکل نالہ میں پانی کے بہاؤ سے گر گئی لیکن تین نوجوانوں نے اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈالتے ہوئیہمت کے ساتھ موٹرسائیکل کو باہر نکال لیا ۔موسلادھار بارشوں کا سلسلہ میدانی علاقوں میں تیزی کے ساتھ شروع ہے عام لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔ جبکہ کوٹرنکہ سب ڈسٹرکٹ کی تمام تر رابطہ سڑکیں بند ہوگء بجلی گل ہے لوگ پریشان ہیں .لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر بچائو کارروائی شروع کی جائے اور بجلی پانی کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات فراہم کی جائے۔