صوبائی صدر انجمن علماء اہل سنت کی صدارت میں ضلعی اجلاس منعقد

0
0

کورونا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ غرباء کا خیال رکھا جائے :مولانا حافظ محمد سعید
عمرارشدملک/شیراز چوہدری
راجوری ؍؍انجمن علماء اہل سنت صوبہ جموں کی اعلیٰ قیادت کی نگرانی میں انجمن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر انجمن نے موجودہ حالات کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ ائمہ مساجد و مکاتب سے کہا کہ وہ اپنی مساجد میں لوگوں کی اس معاملہ سے باخبر کریں ۔مزید انجمن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حضرت نے فرمایا کہ انجمن کو مزید توسیع دینے کے لئے نوجوان علماء کو شامل کیا جائے ۔اس لئے اسی موقعہ پر شہزادے قائد اہل سنت قاری انوار احمد کو ضلع جنرل سیکرٹری، مولانا مفتی ڈاکٹر محمد ابراہیم کو نگران اعلیٰ ،مولانا حافظ محمد اللہاس مہتمم جامعہ ضیاء الاسلام منجہ کوٹ کو تحصیل منجہ کوٹ کا صدر ، حافظ ماجد امام جامع مسجد دوداسن کو سیکرٹری تحصیل تھنہ منڈی ،مولانا فاروق نعیمی نائب خطیب جامع مسجد کالا کوٹ کو تحصیل کالا کوٹ کا تنظیمی سیکرٹری، مولانا مفتی معروف اشرفی کو ضلع جوئینٹ سیکرٹری، مولانا باغ حسین خطیب جامع مسجد دانش آباد کھیورہ ممبر مقرر کرتے ہوئے ان علماء کرام کی دستار بندی کی گئی ۔اس موقعہ پر چند علماء نے اپنے اپنے تاثر پیش کئے قاری انوار نے بولتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ قائد اہل سنت رحمہ اللہ کی قائم کردہ انجمن پورے زور و شور سے کام کر رہی ہے اور ان بزرگ علماء جنہوں نے زندگی کا اکثر حصہ میرے والد مرحوم قبلہ قائد اہل سنت کے ساتھ گزارا مجھے اپنے ہاتھوں سے دستار کی اور مجھے اس قابل سمجھا میں انشاء اللہ ان کی اس شفقت اور اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی نگرانی میں تنظیم کے لئے ہمہ وقت کام کروں گا آخر میں حضرت مولانا فاروق نعیمی صدر انجمن علمائ￿ اہل سنت ضلع راجوری نے نئے ممبران کا خیر مقدم کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا ۔اس اجلاس کی سرپرستی حضرت مولانا مفتی غلام محی الدین نے فرمائی اور اس موقعہ پر حضرت مولانا غلام رسول خطیب ضلع راجوری، مولانا غلام یٰسین ، مولانا عبد الخالق نقشبندی ،مولانا قاری یونس سٹی راجوری، مولانا منظور، حافظ عبد القیوم خطیب شاہدرہ شریف، ماسٹر ذاکر نواز کالاکوٹ، مفتی محمود لار شریف ،مولانا صادق نعیمی ، انکے علاوہ دیگر علماء و ائمہ مساجد نے شرکت کی مولانا حافظ ذاکر نقشبندی مہتمم دارالعلوم مجدد الف جموں نے نئے ممبران کو مبارک باد پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا