پرینکا چوپڑا سروگیسی کے ذریعے ماں بنیں

0
0

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا اور نک جونس والدین بن گئے ہیں۔
پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے بچے کو خوش آمدید کہا ہے۔ پرینکا اور نک جونس نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہے۔
پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، ’’ہمیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہم سروگیسی کے ذریعے ماں -باپ بن گئے ہیں۔ ہم احترام کے ساتھ اس خاص وقت کے دوران آپ سے پرائیویسی کی اپیل کرتے ہیں کیونکہ ہم اس وقت اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ بہت بہت شکریہ۔”
واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی۔
سروگیسی تکنیک کی مدد سے ماں بننے والی پرینکا اکیلی نہیں ہیں۔ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا، شلپا شیٹی، شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، ایکتا کپور اور تشار کپور جیسے کئی ستارے سروگیسی کی مدد سے والدین بن چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا