پولیس نے تین انتہائی مطلوب ملی ٹینٹوں کی تصویریں جاری کیں

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جموں وکشمیر پولیس نے تین انتہائی مطلوب ملی ٹینٹوں کی تصویریں جاری کرکے پتہ دینے والے کو انعام سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کولگام ، پلوامہ اور سری نگر سے تعلق رکھنے والے ان تین انتہائی مطلوب ملی ٹینٹوں کے بارے میں اگر کسی کے پاس کوئی جانکاری ہے تو ا س بارے میں فوری طورپر پولیس کو آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پتہ دینے والے کو انعام سے نوازا جائے گا۔پولیس ذرائع نے مطلوب ملی ٹینٹوں کی شناخت باسط ڈار ساکن ریڈونی پائین کولگام ، عارف احمد ساکن واگام پلوامہ اور مومن گلزار ساکن فردوس کالونی علی جان روڑ عید گاہ سری نگر کے بطور کی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سری نگر کے مختلف علاقوں میں مذکورہ مطلوب ملی ٹینٹوں کے پوسٹر بھی چسپاں کئے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا