جے کے پی ای ای سی سی نے مطالبات کا ازالہ کرنے کی اپیل کی

0
0

کہا جموں وکشمیر انتظامیہ کئے گئے وعدے پندرہ دن کے اندر پورے کرے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍محکمہ بجلی میں کام کر رہے ملازمین اور انجینئرز نے جے کے پی ای ای سی سی کے بینر تلے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ کئے گئے وعدوں کو پندرہ دن کے اندر اندر پورا کرے ۔یہاں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری جے کے ای ای جی اے اور کنوینئر پی ای ای سی سی جموں انجینئر سچن ٹکو ،انجینئر جے پال شرما چیئرمین جے کے پی ای ای سی سی اور صدر ڈی ای اے، اشوک دوبے،انجینئر سنجے شرما، انیل سلاتھیہ ،بلبیر سنگھ و دیگران نے کہاکہ ملازمین کی مستقلی اور دیگر فائلیں دفاتر میں پڑی ہوئی ہیں لیکن ان پر کوئی کام نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے ان کے مطالبات کا ازالہ نہیں کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں پندرہ دن کے بعد یعنی پانچ فروری کو ایک بار پھر غور کیا جائے گا کہ سرکار کی جانب سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا گیا یا نہیں اور اسی دن پھر ہڑتال کی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ تنظیم نے سرکار کے سامنے کئی مدعے رکھے تھے لیکن سرکار کی جانب سے کوئی گرمجوشی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ۔ پی ڈ ی ڈی ملازم ایسو سی ایشن نے کہا کہ پانچ فروری تک سرکار کے طرز عمل کاجائزہ لیاجائیگااس مدت کے دوران مطالبات پورے کئے گئے تو معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتے رہے گے ایسا نہ کیاتو جوپانچ فروری سے پھرسے غیرمعائنہ مدت کے لئے ہڑتال پر جانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔انہوں نے کہاکہ سرکار پی ڈی ڈی ملازمین کے مطالبات کومن عن پورا کرے تاکہ ملازمین کوپھرسے سڑکوں پرآنے کاموقع نہ ملے ۔ پی ڈی ڈی ملازمین کی ایسو سی ایشن نے اس با ت کا خدشہ ظاہر کیاکہ تحریری طور پرجوسرکار نے یقین دلایاکہ ایک ماہ کے اندر اندر انکے مطالبات پورے کئے جائینگے تاہم سرکار کی جانب سے ابھی تک مطالبات کوپور اکرنے اور پی دی ڈی ملازمین کوکسی بھی طرح کی راحت پہنچانے کے سلسلے میں اقدامات نہیں اٹھائے گئے جوقابل تشویش ہے اور ملازمین کیساتھ کئے گئے معاہدے کے منافی بھی ہے۔پی ڈی ڈی ملازم ایسو سی ایشن کے ذمہ داروں نے سرکار کویاد دلایا کہ ملازمین کے ساتھ تحریری اور زبانی جویقین دہانی دی گئی ہے اس پرمن و عن عمل کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈیلی ویجروں کومستقل نوکریاں فراہم کی جائے وقت پر تنخواہیں واگزار کی جائے اوردوسرے معاملات جنہیں حل کرنے کاسرکار نے وعدہ کیاہے انہیں پورا کیاجائے تاکہ ملازمین کسی زہنی پریشانی کے بغیر آحسن طریقے سے اپنی خدمات انجام دے کرلوگوں کوراحت پہنچا سکے اور اگر سرکارنے مقررہ وقت کے اندر اندر پی ڈی ڈی ملازمین کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے تو ملازمین پھرسے ہڑتال پرجانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے ۔ملازم یونین کے ذمہ داروں نے کہا کہ پانچ فروری تک سرکار کاانتظار کیاجائیگااور اس مد ت کے دوران اگر سرکار نے ان کے مطالبات کو وعد ے کے مطابق حل نہیں کیا تو پی ڈی ڈی ملازمین ایک دفعہ پھر غیرمعائنہ عرصے کے لئے ہڑتال پر جانے سے گریز نہیں کرینگے ۔واضح رہے کہ 18دسمبر2021کو پی ڈی ڈی ملازمین نے اپنے مطابات کومنوانے کے سلسلے میں ہڑتال کی تھی جس کے بعد جموں وکشمیر سرکار نے برقی رو لوگوں کوفراہم کرنے کیلئے فوج کوبھی طلب کیاتھا تاہم اس دوران ہڑتال پرگئے ملازمین اور سرکار کے درمیان با ت چیت کامیاب ہوئی اور سرکار نے ملازمین کو یقین دلایاتھاکہ ان کے مطالبات پرہمدردانہ غور کیاجائیگا اور راحت پہنچانے کی برپور کوشش کی جائیگی ۔ایک ماہ کاعرصہ گزر گیااور ملازم یونین کے ذمہ داروں نے کہا کہ ابھی تک سرکار کی جانب سے کسی گرم جوشی کامظاہرہ نہیں کیاگیااور اگر سرکارنے اسی طرح سرد مہری دکھائی توہڑتال پرجانے سے ملازمین کو روکا نہیں جاسکتاہے اور ا سکی تمام تر ذمہ داری پھرسرکار پر ہی عائد ہوگی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا