صدائے دل ٹیم کا مختلف اموات پر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

0
0

سرفرازقادری
مینڈھر؍؍ موت ایک ناقابل انکار حقیقت ہے۔حدیث شریف میں آتا ہے کہ انسان کی ولادت سے قبل ہی اس کی عمر لکھ دی جاتی ہے کہ دنیا میں کتنے وقت کے لئے رہنا ہے۔ موت ایک ایسی حقیقت ہے جس کا کوئی فرد بشر منکر نہیں۔ البتہ کچھ موتیں ایسی ہوتی ہیں جن کا صدمہ اہل خانہ کے لئے بظاہر ناقابلِ برداشت ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدائے دل ٹیم کے سرپرست وحید صدیقی نے اپنے پریس نوٹ میں کیا مرحومین کی موت پر اپنے گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا، اور غمزدہ کنبوں کے ساتھ اظہار ہمدردی،اور تعزیت مسنونہ پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق21 دسمبر 2021کو کیپٹن محمد صدیق کھڑبنی ٹوپہ والوں کی جواں سال نواسی، ریٹائرڈ حوالدار عبد الطیف کی دخترمختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں،اسی طرح اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالخالق شینکٹھہ نڑول والوں کے والد محترم نمبردار حسن محمد،اوردارالعلوم محمودیہ قاسم نگر مینڈھر کے سابق ملازم مولانا محمد حنیف اوچھاد والوں کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے۔انہوں نے پریس نوٹ میں مرحومین کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی۔صدائے دل ٹیم نے تینوں مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک بال بال مغفرت فرمائے، کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، اوراہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا