بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے کوشش جاری ہے

0
0

مقامی لوگوں نے بی ڈی سی کوٹرنکہ جاوید اقبال چوہدری کا شکریہ ادا کیا
محمد بشارت
کوٹرنکہ؍؍ بلاک بدھل اولڈ اے کوٹرنکہ کی پنچائت حلقہ پروڑی کی وارڈ نمر 8 کے لوگوں نے بی ڈی سی کوٹرنکہ جاوید اقبال چوہدری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چوہدری عمران ظفر نے کہا کہ پنچائت میں بجلی کے بحران کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اور وارڈ نمبر 8 میں بجلی کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑھ ر ہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سابق حکومت کے حکمرانوں سے بھی بجلی ٹرانسفارمر کی مانگ کی مگر کسی نے بھی نہیں سنی۔ انہوں نے کہا کہ جاوید اقبال چوہدری نے لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا ہے اور اب لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوگا ۔مقامی لوگوں نے کہا بی ڈی سی کوٹرنکہ جاوید چوہدری ہمیشہ لوگوں کے دکھ سکھ میں کھڑے رہتے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا