سنی علماء کونسل کی مولانا ابراہیم مصباحی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

0
0

اعجازالحق بخاری
سُرنکوٹ ؍؍ علمائے کرام کی نمائندہ تنظیم سنی علماء کونسل نے دار العلوم رضویہ سُلطانیہ کے نائب صد ر المدرسین مولانا ابراہیم المصباحی نائب امام مرکزی جامع مسجد سُرنکوٹ کی والدہ کے انتقال پر گہری تعزیت کی ہے ۔ سنی علماء کونسل رجسٹرڈکی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ہم تمام ارکان سنی علماء کونسل موصو ف کی والدہ کے انتقال کی خبر سے رنجیدہ ہیں ۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم مولانا ابراہیم القادری مصباحی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اور اللہ کی بارگاہ میں دعا گوہ ہیں کہ ہماری جماعت کے اس عالم کی والد ہ کو اللہ تعالیٰ کروٹ کڑوٹ جنت الفردوس میں مقام اعلیٰ نصیب فرمائے ۔ پریس ریلیز میں موصوف کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا گیا ہے ۔کونسل کے ترجمان اعلیٰ مولانا اقبال مدنی نے کہا کہ ہماری تنظیم دکھ کی اس گھڑی میں مولانا ابراہیم اور اُن کی پوری کے ساتھ شریک غم ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا