بی جے پی نے اتر پردیش سے 85 امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی

0
0

نئی دہلی،// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 85 امیدواروں کی چوتھی فہرست آج یہاں جاری کی۔
بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی جانب سے طے شدہ امیدواروں کی یہ فہرست پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے جاری کی۔ اس میں دوسرے مرحلے کے علاوہ امیدواروں کے علاوہ تیسرے مرحلے اور چوتھے مرحلے کی نشستوں کے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
اس فہرست میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے آئے سابق وزیر رام ویر اپادھیائے کو سعدآباد سے، سماج وادی پارٹی سے آئے ہری اوم یادو، سرسا گنج ، کانگریس سے آئیں محترمہ ادیتی سنگھ کو رائے بریلی، ہردوئی سے نتن اگروال، کانپور کے پولیس کمشنر رہے سابق آئی پی ایس افسر اسیم ارون کو قنوج سے سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
بی جے پی نے پہلے تین فہرستوں میں 110 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا