ممبئی// آسٹریلیا کی خواتین فٹ بال ٹیم نے جمعہ کو یہاں ممبئی فٹ بال ایرینا میں اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کو یکطرفہ انداز میں 18-0 سے شکست دے کراپنے اے ایف سی ویمنز ایشیا کپ 2022 کا شاندارآغاز کیا۔
آسٹریلیائی کپتان سیم کیر نے سب سے زیادہ پانچ گول اسکور کیے۔ انگلش کلب چیلسی کے اسٹار اسٹرائیکر کیر نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک لگائی اور سب سے نچلی رینک والی انڈونیشیا کی ٹیم کو شکست فاش دے کر شاندارطریقے سے ٹورنامنٹ کی شروعات کی۔ اس کارکردگی کے ساتھ، وہ آسٹریلیا کی آل ٹائم (خواتین اور مردوں کوملاکر) ٹاپ گول اسکورر بن گئیں۔ میچ سے قبل وہ سابق اسٹار ٹم کاہل سے ایک گول پیچھے تھیں۔ اب ان کے نام 105ویں میچ میں 54 گول ہوگئے ہیں۔ کیر کو حال ہی میں فیفا کی بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کا رنر اپ نامزد کیا گیا تھا۔