کرونا کے بڑھتے کیسز اور احتیاط کا فقدان

0
0

کرونا وائر س ؎ اپنے قہر اورہلاکتوں سے ایک بار پھر مجموعی اعتبار سے پوری دنیا بلخصوص وتن عزیز میں اپنے قہر دکھا رہا ہے ۔ سرکاری اعداد شمار کے مطابق پورے ملک میں جو کیسز آرہے ہیں وہ لاکھوں میں ہیں اس سے ہٹ کر جموں و کشمیرمیںجو کیسز آرہے ہیں وہ بھی کوئی کم نہیں ہیں وائرس کی قہر سمانیوں سے دنیا بھر میں خوف حراس پھیل رہا ہے ۔ایک بارپھر کئی گھروں کی خوشیاں غموں میں تبدیل ہورہی ہیںوولڈ ہیلتھ ارگنائزیشن نے کہا ہے کہ اومی کرون کے بعد اس کا نیا وائرنٹ بھی آسکتا ہے۔لیکن اگرزمینی سطح پر جائزہ لیا جائے تو احتیاط کا فقدان جیسا دونوں لہروں میں رہا ہے ا س سے کئی درجہ سے زیادہ تیسری لہر میں بھی احتیاطی تدا بیر کا فقدان ہے اگرچہ سرکاری سطح پر اس کے لئے کوششیںکی گئی ہیں کچھ حد تک اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں ۔ لیکن عوام کرونا کو سیریس لینے کے موڈ میں نہیں ہے شاید ہم بھول چکے ہیں کہ ملک کی سب سے بڑی ندی گنگا میں لاشیں بہہ رہی تھی پورے ملک میں اکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے کئی انسانی جانوں کا زیاں ہوا ہے کئی گھروں سے اہ فغاں سنی گئی ہیں بے احتیاطی کرنے والے شایداس تصویر کو بھول گئے ہیں کہ کس طرح ا یک خاتون اپنے شریک حیات کو مونھ سے اکیسیجن دینے کی ناکام کوشش کررہی ہے اگر چہ اب ملک کا طبی نظام کسی حد تک بہترہو اہے لیکن اس طریقے کا طبی نظام جیسی ضرورت ہے وہ ابھی نہیں ہے ۔ اس وقت جموں کے بازاروں میں جس طرح کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے یقینا وہ قابل افسوس ہے ہم کیوں پورے گھرکو مصیبت میں ڈالنے والے اقدامات کر رہے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ روز ائے یومیہ کیسز اور ہلاکتیں یقینا بے احتیاطی کی وجہ ہیں ۔ یہ لہر کس طرح کی ثابت ہوگی یہ کہنا مشکل ہے ملک میں ویکسین لینے والوں کی تعداد اگرچہ ہر دن صبح اخبا ر سے زریعہ تسلی بخش دکھائی دیتی ہے لیکن شفا والا آنکڑا تسلی بخش نہیں ہے انتظامیہ کو اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اگر چہ بہت قریب سے کرونا پر نظرانتظامیہ نے بنا کر رکھی ہے لیکن عوامی سطح پر احتیا ط کا فقدان ہے کرونا کی احتیاط کریں ماسک پہن کر رکھیں بلا ضرورت گھر سے باہرنہ جائیں اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوتے رہیں اپنی باری آنے پر ویکسین لیں کرونا کی احتیاط ہی اس کو ہرانے میں کامیاب لڑائی ہے اس کو جیتنا ہے تو احتیاط سے کام لینا ہوگا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا