پریکشا پہ چرچہ میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 27 جنوری تک

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍پریکشا پہ چرچہ کے پانچویں ایڈیشن میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 27 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔جمعرات کو وزارت تعلیم کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس پروگرام کا فارمیٹ 2021 کی طرح آن لائن کرنے کی تجویز ہے۔ اس پروگرام میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے اسکول کے طلباء ، اساتذہ اور والدین کا انتخاب آن لائن مقابلے کے ذریعے کیا جائے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیے گئے اس پروگرام کو ایک تہوار کے طور پر منانا اور امتحانات کے دبائو کو دور کرنا ہے۔ مسٹر مودی اس پلیٹ فارم سے امتحان سے پہلے طلبائ، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا