دہلی فسادات -2020 میں پہلی سزا، ایک مجرم کو پانچ سال قید

0
0

نئی دہلی،//قومی دارالحکومت دہلی میں 2020 کے فسادات کے ایک معاملے میں یہاں کی ایک عدالت نے جمعرات کو ایک مجرم کو پانچ سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔

سمجھا جاتاہے کہ سنہ 2020 کے فسادات کے معاملے میں پہلی بار کسی شخص کو سزا سنائی گئی۔ اس سے قبل کئی ملزمان رہا ہو گئے تھے۔

ایڈیشنل سیشن جج وریندر بھٹ کی عدالت نے دنیش یادو کو مختلف فوجداری مقدمے بشمول فسادات، ڈکیتی اور آتش زنی میں ملوث ہونے کے ثبوت کی بنیاد پر مجرم قرار دیا۔

مشرقی دہلی کے کرکڑڈوما کی اس عدالت نے 6 دسمبر کو شنوائی مکمل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

یہ معاملہ گوکْل پوری کے بھاگیرتھی وِہار کا ہے، جہاں 25 دسمبر 2020 کے فسادات ہوئے تھے۔ استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ 150-200 افراد کے بے قابو ہجوم نے کئی گھروں پر حملہ کیا۔ بے قابو ہجوم کی جانب سے لوٹ مار اور آتش زنی کے واقعات پیش آئے۔ دنیش کے پڑوسی پر ایک مسلم خاندان کی طرف سے لوٹ مار، آتش زنی اور فسادات کرنے کا الزام لگایا تھا۔دنیش کو 3 جون 2020 کو دیگر ایک فوجداری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا