کانگریس نے اترپردیش کے لیے 41 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

0
0

نئی دہلی// کانگریس نے آج اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے 41 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی جس میں 16 خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
کانگریس کے انتخابی انچارج مکل واسنک نےیہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ فہرست میں موجود ناموں کو پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے کل 166 امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جن میں سے 66 خواتین ہیں۔
پارٹی نے آج اعلان کردہ 16 سیٹوں میں سے چار خواتین کو محفوظ سیٹوں پر ٹکٹ دیا ہے جن میں محترمہ پریتی دھانگڑھی کو اگلاس، مونیکا سوریہ ونشی کو کھیر سے، بھاونا بالمیکی کو ہاپوڑ اور متھیلیش کو چندوسی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان خود ریاستی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا