یواین آئی
نئی دہلی؍؍مرکزی حکومت نے بدھ کو سرکاری ملکیت والی آئی آر ای ڈی اے کو 1,500 کروڑ روپے کا شیئر کیپٹل فراہم کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے جو ملک میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے میں مصروف ہے، تاکہ پروجیکٹوں کو قرض دینے کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔مرکزی کابینہ کے اس فیصلے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے بتایاکہ”وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ سوسائٹی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) میں نقد دے کر ایکویٹی شیئرز خریدنے کے لئے 1500 روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے۔انہوں نے بتایاکہ "یہ ایک بڑا فیصلہ ہے، اس فیصلے کے ساتھ کمپنی شمسی توانائی کے شعبے میں 3,500 سے 4,000 میگاواٹ صلاحیت کے قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کی تخلیق کے لیے کمپنی کو تقریباً 12,000 کروڑ روپے کا اضافی قرض دے سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چھ سالوں میں آئی آر ای ڈی اے کا لون پورٹ فولیو 8,800 کروڑ روپے سے بڑھ کر 28,000 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ آر بی آئی کے اصولوں کے مطابق کمپنی کسی بھی قرض لینے والے کو اس کی کل مالیت کے 20 فیصد تک قرض دے سکتی ہے۔ نئے حصص کے سرمائے کی دستیابی سے کمپنی کی مجموعی مالیت میں اضافہ ہوگا اور وہ مزید قرضے دے سکے گی۔