وزیر اعظم نریندر مودی کی میزبانی میں ہند۔ وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس 27 جنوری کو

0
0

یواین آئی

نئی دہلی ؍؍ہندوستان 27 جنوری کو پہلے ہند وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس کا انعقاد کرے گا وزیر اعظم نریندر مودی کی میزبانی میں ورچول توسط سے ہونے والی اس چوٹی کانفرنس میں قزاقستان ، جمہوریہ کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے سربراہان شرکت کریں گے پہلے ان لیڈران کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر آنے کا پروگرام بن رہا تھا لیکن کووڈ وبا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب اس اجلاس کا انعقاد ویڈیو لنک کے توسط سے کیا جائے گا۔ہندوستان اور وسطی ایشیا کے ممالک کے درمیان سربراہی سطح کا یہ پہلا اجلاس ہوگا جو وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ہندوستان کی بڑھتی قربتو ں کی نشانی ہے۔ ہندوستان ان ممالک کو توسیعی ہمسایہ کے طور پر دیکھتا ہے۔وزیر اعظم مسٹر مودی نے سال 2015 میں تمام وسطی ایشیائی ممالک کا تاریخی دورہکیا تھا، اس کے بعد ان ممالک کے ساتھ دو فریقی اور کثیر فریقی اسٹیجوں پر اعلی سطحی روابط میں اضافہ ہوا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا