یوم جمہوریہ سے قبل بھمبر گلی میں سیکیورٹی چیکنگ شروع

0
0

منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍یوم جمہوریہ سے قبل یوم جمہوریہ کی تیاریوں کے پیش نظر بی جی پوائنٹس پر سیکورٹی چیکنگ، پولس نے بدھ کو بی جی اور دیگر عوامی مقامات پر سیکورٹی چیکنگ کا انتظام کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی پونچھ روہت باسکوترا کی ہدایت پر چیکنگ کی گئی۔ ایک پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا، "پونچھ ضلع میں بھی سیکورٹی چیکنگ ناکے لگائے گئے جن میں ہر ناکے پر ایک سینئر پولیس افسر کے ساتھ پولیس کے دستے بھی فراہم کئے گئے”۔قبل ازیں 26 جنوری کو طے شدہ تقریبات کے پیش نظر پولیس بی جی چیک پوسٹ اور عوامی مقامات پر خصوصی طور پر نگرانی کر رہی ہے جو کہ نجی گاڑیوں اور مسافر گاڑیوں کا معائینہ کر رہی ہے پولیس نے بتایا کہ 26 جنوری سے قبل پونچھ ضلع کے سرحدی علاقوں میں بھی حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق بھاری نفری والے علاقوں میں ایک گروپ کی گشت اور بی جی ایریا میں گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی جی ضلع پونچھ کا انٹری پوائنٹ ہے اور اس سڑک پر ٹریفک کا بہت رش رہتا ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ صحت اور ضلع پولیس پونچھ نے اس سب کو بخوبی نبھایا۔ اور بدتمیزی کا ایک بھی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا جو کہ انتہائی قابل تعریف ہے۔ اس سب کا کریڈٹ بی جی، انٹری پوائنٹ پر تعینات ٹیموں کو جاتا ہے۔ بارش اور خراب موسم کے باوجود وہ 24×7 موجود رہتے ہیں۔ضلع پونچھ کے لوگوں نے ان کی 24×7 کوششوں کو سراہا۔ ٹیمیں دن رات چوکس رہیں۔ عوامی خدمت کے تئیں ان کی لگن اور عزم واستقلال قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی کووڈ ٹیسٹ کے بغیر ضلع پونچھ میں داخل نہیں ہو سکتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا