لازوال ڈیسک
جموں// سلال پاور اسٹیشن نے "ٹاؤن آفیشل لینگویج امپلیمنٹیشن کمیٹی (TOLIC)، ریاسی” کی ششماہی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ واضح رہے یہ کمیٹی ضلع ریاسی میں تمام مرکزی حکومت کے دفاتر کے مشترکہ پلیٹ فارم کے طور پر دفتری زبان کی پالیسی اور ہندی کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔ وہیں میٹنگ سلال پاور اسٹیشن کے سربراہ راجندر پرساد، جنرل منیجر (انچارج) کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر (امپلیمنٹیشن)، دفتری زبان، وزارت داخلہ، حکومت ہند، کمار پال شرما نے بطور مہمان خصوصی دہلی سے آن لائن حاضری دی اور حاضرین کی رہنمائی کی۔ اس کے علاوہ نارکاس، ریاسی کے 23 رکنی دفتری سربراہان اور ان کے انتظامی دفاتر سے راج بھاشا کیڈر کے عہدیداروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور دفاتر میں سرکاری زبان کی پالیسی کی مناسب تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا ہے کہ سلال پاور اسٹیشن کے ساتھ دیگر مرکزی حکومت کے دفاتر جیسے ضلع میں واقع سی آر پی ایف، ریاسی، سی آئی ایس ایف، جیوتی پورم، کے وی، جیوتی پورم، جواہر نوودے ودیالیہ، کونکن ریلوے، انڈین ریلوے، ڈاکخانے، بی ایس این ایل، ایس بی آئی، پی این بی کی شاخیں کینرا بینک، یونین بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودہ، انڈین بینک، سینٹرل بینک آف انڈیا، یوکو بینک، اورینٹل بینک آف کامرس وغیرہ اس معروف کمیٹی کے ممبر ہیں۔تاہم اس میٹنگ میں ہوم میگزین "انو بھوتی” کا تیسرا شمارہ کمیٹی کے چیئرمین ریاسی راجندر پرساد، جنرل منیجر (انچارج) کے ہاتھوں جاری کیا گیا اور سال 2019-20 اور 2020-21 کے لیے اعلان کردہ ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سلال پاور اسٹیشن کو نمایاں کامیابی کیلئے انعام سے نوازا گیا۔