نئی دہلی،// ملک میں کورونا کا قہر اپنے عروج پر ہے اور ایک دن بعد ہی کورونا انفیکشن کے معاملات میں زبردست چھلانگ کے ساتھ تقریباً پونے تین لاکھ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد زیر علاج معاملوں کی تعداد بڑھ کر 18 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ شرح 4.83 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
دریں اثنا، منگل کو ملک میں 76 لاکھ 35 ہزار 229 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 58 کروڑ 88 لاکھ 47 ہزار 554 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 18 لاکھ 69 ہزار 642 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں دو لاکھ 82 ہزار 970 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد تین کروڑ 79 لاکھ 1 ہزار 241 ہو گئی۔ اس سے قبل منگل کو دو لاکھ 38 ہزار 18 معاملے درج کیے گئے تھے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 441 مریضوں کی موت کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار 202 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 1 لاکھ 88 ہزار 157 مریض صحت یاب ہونے سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 55 لاکھ 83 ہزار 39 ہوگئی ہے۔
ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 93.88 فیصد پر آگئی ہے، جب کہ اس وقت اموات کی شرح 1.29 فیصد ہے۔
دوسری طرف 27 ریاستوں میں اب تک 8961 لوگ کووڈ کے اومیکرون قسم سے متاثر پائے گئے ہیں۔
ملک میں مہاراشٹر زیر علاج معاملوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں زیر علاج معاملے 330 بڑھ کر 2,71,427 ہو گئے ہیں جبکہ 38,824 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 68,68,816 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 53 مریضوں کی موت ہو گئی اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,885 ہو گئی ہے۔
زیر علاج معاملوں میں دوسرے نمبر پر، کرناٹک ہے جہاں ان کی تعداد 2,50,410 ہے۔ یہاں سب سے زیادہ زیر علاج معاملے 33,084 بڑھے ہیں۔ ریاست میں 8353 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں 29,99,825 لوگ شامل ہیں جنہوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 20 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 38,465 ہو گئی ہے۔