پاکستان اور ویسٹ انڈین ویمن ٹیموں کے درمیان دوسرا کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائیگا

0
0

ویسٹ انڈین ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے، رپورٹ
ےواین این

دبئی// پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) ہفتہ کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ ویسٹ انڈین ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 11 فروری کو اسی مقام پر ہی کھیلا جائیگا۔ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 146 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستان میں کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا