بیجاپور اور سکما انکاؤنٹر میں پانچ ماؤ نواز ہلاک، ایک جوان زخمی

0
0

یواین آئی
جگدل پور؍؍تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی سرحد سے متصل بستر کے بیجاپور اور سکما اضلاع میں آج صبح دو الگ الگ انکاؤنٹر میں دو خواتین سمیت پانچ ماؤ نواز ہلاک ہوئے۔ اس دوران ایک جوان زخمی بھی ہوا، جسے ایئر لفٹ کرکے تلنگانہ کے ورنگل کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کے سرحدی علاقے تھانہ پیرور، المڑی اور اسورکے تحت پہاڑی علاقے میں تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی کے سینئر ماؤنواز لیڈر سدھاکر ڈی وی سی ایم سمیت وینکٹ پورم اے سی ایم سمیت تقریباً 40-50 مسلح ماؤنوازوں کی موجودگی کی اطلاع پر تلنگانہ کی گریہاؤنڈز فورس اور بیجاپور ضلع سے ڈی آر جی اور سی آر پی ایف کے دستے روانہ کیے گئے۔صبح بیجاپور کے ایلمڑی تھانے کے گاؤں سیمل ڈوڈی اور ریاست تلنگانہ کے پیرور تھانے کے گاؤں پینوگولو کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم ہوا۔ تصادم کے بعد جائے وقوعہ کی تلاشی کے دوران 4 ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جن میں ایک خاتون ماؤنواز بھی شامل ہیں۔ اس تصادم میں ایک گریہاؤنڈز کا جوان زخمی ہوگیا، جسے علاج کے لیے ہیلی کاپٹر سے ائیر لیفٹ کرکے ورنگل اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔دوسری جانب کل جنوبی بسترکے دنتے واڑہ ضلع کے تھانے کٹے کلیان سے متصل سرحدی ضلع سکما کے تونگ پال، ٹہک واڑہ علاقے کے گاؤں مورینگا، جونا پانی، جیمیر پہاڑی،ناندیل ڈونگری، ماجرم، دھرواپارہ علاقہ میں دربھا ڈی وی سی ایم مانگتو، کٹے کلیان علاقہ کمیٹی کے رکن منہگو، منی، پردیپ، سوماڈو کے ساتھ تقریباً 20-25 مسلح ماؤنوازوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد آج صبح دنتے واڑہ اور سکما سے متصل ماجرم (تھانہ کاٹے کلیان) اور پرتاپ گیری (تھانہ تونگ پال) کے جنگل میں ڈی آر جی ٹیم اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم ہوا۔ تصادم کے بعد جائے وقوعہ کی تلاشی کے دوران ایک خاتون ماؤنواز کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ابتدائی جانچ میں خاتون ماؤنواز کو ایریا کمیٹی کی رکن منی کے طور پر شناخت کیا گیا۔ پولیس جائے وقوعہ کے آس پاس کے علاقے مین سرچنگ کر رہی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا