حکومت اور انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام

0
0

سرپنچ کیول فاروق انقلابی نے سڑک کی مرمت کا کام خود شروع کیا
سید زاہد
بدھل؍؍ایک طرف جموں و کشمیر کی حکومت اور انتظامیہ عام لوگوں تک پہنچنے اور ان کے مسائل پر تیزی سے کام کر کے ان کی مشکلاتوں کو کم کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن زمینی سطح پر حالت کافی خراب ہے۔ ضلع راجوری میں بلاک بْدھل کی پنچائت کیول موہڑہ بجی کے مقام پر ترن سے پھگولی جانے والی سڑک شدید بارش و برف باری کی وجہ سیگزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند تھی اور ضلع انتظامیہ راجوری، متعلقہ محکمہ اور حکام کو متعدد بار درخواستوں کے باوجود کچھ نہیں ہوا اور آخر کار سرپنچ پنچایت حلقہ کیول محمد فاروق انقلابی نے آگے آکر کارروائی شروع کی۔ اپنی جیب سے جے سی بی مشینیں اور دیگر مزدور لگا کر سڑک کی مرمت کا کام کرایا جس سے عوام بری طرح متاثر ہو رہی تھی اور انتظامیہ گہری نیند میں تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انقلابی نے کہا کہ یہ انتہائی مایوسی کی بات ہے کہ ایک طرف حکومت اور متعلقہ محکمہ جات کے آفیسران و ٹھیکیدار مِل کرسڑکوں کی بحالی، اور مرمتی کاموں کے نام پربھاری بل وصول کر رہے ہیں لیکن زمینی سطح پر پوزیشن بالکل قابل رحم ہے اور غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ افسران کی غفلت اور حکومتی بے حسی کی وجہ سے عوام کو بہت زیادہ نقصان اْٹھانا پڑ رہا ہے۔فاروق انقلابی نے ایل جی منوج سنہا سے مزید مطالبہ کیا کہ فنڈز کا استعمال کہاں کیا جاتا ہے جو مختلف اسکیموں خاص طور پر ایس ڈی آر ایف وغیرہ کے تحت سڑکوں کی مرمت اور آمدورفت کے لئے سڑکوں کی بحالی کے کاموں کے لیے ہیں اْس کے لئے متعلقہ آفیسران سے حساب لیا جائے۔حلقہ پنچایت کیول کے ملحقہ علاقوں کے عوام نے سرپنچ فاروق انقلابی کے اس نیک اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ وہ خود اس سڑک کی مرمت کے لیے ہر سال فنڈز خرچ کرتے ہیں کیونکہ انتظامیہ گہری نیند میں ہے اور غریب عوام کی مشکلات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا