اب آئی ڈی اے کا موپ اپ راؤنڈ 20 جنوری تک چلے گا

0
0

74 فیصد لوگوں کوآئی ڈی اے کی دوا دی گئی
شیوہر،// فلیریاکو ختم کرنے کے لیے دی جانے والی آئی ڈی اے (اینٹی فائلیریل دوا) کے موپ اپ راؤنڈ کو 20 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ویکٹر بارن ڈیزیز کنٹرول آفیسر ڈاکٹر سریش رام نے بتایا کہ سروجن ڈرگ پروگرام کے تحت 21 دسمبر سے ضلع میں آئی ڈی اے راؤنڈ شروع کیا گیا تھا۔ جس کا موپ اپ راؤنڈ 15 جنوری تک چلنا تھا۔ اب اس موپ اپ راؤنڈ کو 20 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔ جس میں راؤنڈ کے دوران چھوٹ جانے والے افراد کو دوا کھلائی جانی ہے۔
ڈاکٹررام نے کہا کہ اب تک ضلع کی کل ہدف آبادی کے 74 فیصد کو آئی ڈی اے کی دوا دی گئی ہے۔ جہاں لوگوں نے دوالینے سے انکار کر دیا تھا، ہیلتھ ورکر نے جا کر لوگوں کو سمجھایا اور اپنے سامنے دوا کھلائی۔ بی ڈی سی موہن کمار نے بتایا کہ 20 جنوری تک جاری رہنے والے موپ اپ راؤنڈ میں ابھی تک دوا نہ کھاپانے والے افراد کو دوا کھلائی جائے گی۔ موہن کمار نے کہا کہ اگر کوئی شخص موپ اپ کی تاریخ پر ضلع میں دستیاب نہیں ہے تو وہ اپنی قریبی آشا سے بھی دوا مانگ کر کھا سکتا ہے۔
بی ڈی سی موہن کمار نے بتایاکہ فلیریا کی شناخت کے لیے نائٹ بلڈ سروے کیا گیا تھا۔ جس میں 3978 افراد کی جانچ میں کل 24 افراد فلیریا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ جن کے علاج معالجے کا محکمہ کی جانب سے انتظام کیا گیا ہے۔ فلیریاکی جانچ ہمیشہ رات 8 بجے کے بعد کی جاتی ہے۔ کیونکہ فلیریا کے مچھر بھی ہمیشہ شام سے رات کے 12 بجے تک کاٹتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا