سنی علماء کونسل کا قیام : سماج میں پھیلی برائیوں کے خلاف ہماری نمائندہ آواز ؛ علمائے کرام

0
0

پونچھ جامعہ فیضان القرآن میں علمائے مشائخ بورڈ کے ہاتھوںصدر دفتر کا افتتاح
اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍ محبت پھیلانا محبت کی آواز بننا نفرت کے خلا ف کام کرنا سماج میںنفرت پھیلانے والوں سے عوام کو دور رکھنا تعلیم کو عام کرنا تعلیم کے مراکز قائم کرنادینی دنیاوی تعلیم کے لئے سماج کو روشن کرنا ملکی و ملی مفاد میں کام کرنا ہمارا اولیںفریضہ ہے۔ ہم نے سماج میں پھیل رہی نا انصافیوں سماج میں بے راہ روی اور اسلامی قوانین کی خلاف ورزی اور ینورسٹیزاور کالجیز میں ہمارے نونونہالوں کے عقائدکوخراب کرنے کی سازشوں کا نوٹس لیا ہے اور تمام علمائے کرام مل جل کر آج یہاں بیٹھے۔ اور متفقہ طور پر سنی علماء کونسل کاقیام عمل میں آیا جس کے صدر دفتر کا افتتاح آج یہاں پونچھ جامعہ فیضان القرآن سوکھا کٹھاپونچھ میں عمل میں آیا ۔ان خیالات کا اظہار آج یہاں پونچھ میں جامع فیضان القرآن میں علماء و مشائخ کے ہاتھوں صدر دفتر کے افتتاح کے موقعہ پر علمائے کرام نے کیا ۔اس موقعہ پر یہاں سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا یہ تنظیم سنی علماء کونسل علمائے کرام کی نمائندہ اور منفرد آواز ہوگی جوکہ جہاں سماج کی بہتری کے لئے کام کرے گی وہی علمائے کرام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کا م کرے گی سنی علماء کونسل وہ آواز ہے جوانشاء اللہ روایتی انداز سے ہٹ کر تعلیمی مشن کو عام کرے گی ایسے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جوکہ غیر جانبدار طریقے سے مدار س اسلامیہ مکاتب کی قیادت کرے ۔سنی علماء کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ سماجی تانا بانا قائم رکھنا اور ایک نئے سماج کی تشکیل کی اشد ضرورت ہے ۔آج جہاںنوجوانوں کی بہترین نشونما نہیں ہورہی ہے وہ اسی لئے منشیات میں ملوث ہوکر اپنا مستقبل خراب کررہے ہیں ۔ہمارا دستور اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہم اپنے اثاثہ نوجوانوں کے مستقبل کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارا مقصد محبت ہے اور جموں و کشمیر میںصوفی ازم کو پرموٹ کرنا ہے مدارس اسلامیہ کے حقوق کی بازیابی مساجد کی حفاظت خانقاہوں کی حفاظت بھی ہمارا ملی فریضہ ہے ۔واضح رہے یہا ں پونچھ میں سنی علماء کونسل کے صدر دفتر کا افتتاح کیا گیا جس میں خاصی تعدا دمیں علمائے کرام و مشائخین عظام نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا