دہلی میں کورونا معاملوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے: ستیندر جین

0
0

ہم انتہائی سنگین حالات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے کورونا کا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے۔ گزشتہ چار دنوں سے کورونا کے معاملوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے لیکن حکومت معاملوں کے رجحان کو سمجھنے کے لئے اب بھی محتاط ہے۔مسٹر جین نے پیر کو بتایا کہ دہلی میں اب تک تقریباً دو کروڑ 85 لاکھ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ دہلی میں 100 فیصد استفادہ کرنے والوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ تقریباً 80 فیصد لوگوں کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 27 ہزار لوگوں کو بوسٹر ڈوز دی گئی ہے۔ دہلی میں ویکسینیشن مہم آسانی سے جاری ہے۔ دہلی حکومت کے پاس کافی تعداد میں ویکسین دستیاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر کسی میں کورونا کی علامات ہیں تو اسے ڈاکٹر کے نسخے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کسی بھی ٹسٹنگ مراکز میں اپنا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ دہلی میں صحت کا موجودہ نظام اچھی حالت میں ہے اور ہم انتہائی سنگین حالات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ہر وقت ماسک پہنیں اور تمام کووڈ پروٹوکول اور سماجی دوری پر عمل کریں۔وزیر صحت نے بتایا کہ دہلی میں گزشتہ چار دنوں سے معاملوں میں کمی آئی ہے۔ دہلی میں 14 جنوری کو تقریباً 24,383 نئے معاملے درج کیے گئے، جب کہ دارالحکومت میں 15 جنوری کو 20,178 اور 16 جنوری کو 18,286 معاملے درج ہوئے۔ کورونا معاملوں میں کمی کی بڑی وجہ ویک اینڈ کرفیو اور موجودہ سخت پابندیاں ہیں۔ دہلی میں معاملے کم ہو رہے ہیں، لیکن حکومت ابھی بھی کچھ دنوں سے کووڈ کے معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔مسٹر جین نے تمام ہیلتھ ورکروں اور فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسینیشن مہم کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ دہلی میں اب تک دو کروڑ 85 لاکھ لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ جس میں 100 فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک مل گئی ہے۔ دہلی میں اب تک ایک لاکھ 27 ہزار لوگوں کو بوسٹر خوراک دی گئی ہے۔ جس میں 35 ہزار افراد 60 سال سے زائد ہیں۔ 32 ہزار ہیلتھ ورکرز ہیں اور باقی 60 ہزار لوگ فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام افراد جو ویکسینیشن کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز کے اہل ہو چکے ہیں، وہ جلد از جلد اپنی ویکسینیشن کروا لیں۔وزیر صحت نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا سے متعلق قوانین پر عمل کریں اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ باہر جائیں تو اپنے چہرے پر ماسک ضرور پہنیں۔ اسے لاک ڈاؤن سمجھیں، یہ کورونا کو پھیلنے سے روک دے گا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حفاظت کے لیے ماسک پہنیں اور عوامی مقامات پر جاتے وقت سماجی دوری پر عمل کریں۔ ساتھ ہی شہر کے لوگوں کو یقین دلایا کہ دہلی میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے۔ غیرمقیم مزدوروں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا