این ایچ ایم ملازمین گزشتہ ۵۲ دنوں سے ہڑتال پر ریاست کا نظام صحت درہم برہم

0
0

ملازمین کے درد اور محکمہ صحت کی بحالی کو لیکر دیگر تنظیموں کا ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی
لازول ڈیسک
سرینگراین ایچ ایم ملازمین کی گزشتہ ۵۲ روز کی ہڑتال سے جہاں ریاست گیر سطح پر محکمہ صحت کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ، وہیں اس وجہ سے عام آدمی کا لئے بھی کافی مشکلات بنی ہوئی ہیں ، بالخصوص دور دراز علاقہ جات جہا ں پر سرکاری ہیلتھ سینٹر یا پرائمری ہیلتھ سینٹر تو موجود ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث لوگوں کو در بدر ہونا پڑتا ہے ، لیکن باوجود اس کے ریاست میں موجود گورنر انتظامیہ بھی آج تک اس مسئلہ کا کوئی حل نہیں نکال سکی ہے ، اور نہ ہی گزشتہ سرکار ان لوگوں کی مسائل حل کر سکی جس کی وجہ سے ریاستی شعبہ صحت بیمار ہو کر رہ گیا ہے ، تاہم اسی سلسلہ کو لیکر متعدد تنظیمیں بھی ان کے مسئلہ میں شمولیت کر رہی ہیں ، جبکہ اسی سلسلہ میں یہاں کشمیر چمبر آف کامرس اور انڈسٹری ، سیول سوسائٹی فورم کشمیر ، کشمیر ایکنامک آلائنس ، اور دیگر کئی ایم شخصیات اور تنظیموں میں اس معاملہ میں با قاعدہ طور پر دخل ادازی کی ہے تاکہ گزشتہ ۵۲ دنوں سے ہڑتال گئے این ایچ ایم ملازمین کی درپیش مسائل کو سنا جائے اور ان کا ازالہ کروانے کی کوشش کی جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا