2 نوجوان بھائی از جان، 1 زخمی
عشرت وانی
بھلیسہ؍؍ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویڑن گندوہ میں گذشتہ شب پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثہ میں دو نوجوان بھائی لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ و اتوار کی شب ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ایک جے سی بی مشین زیر نمبری JK17-7162 گواڑی سے بھٹیاس آرہی تھی جس دوران دھریوڑی نالہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو حقیقی بھائی موقع پر ہی ازجان ہوگئے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوا. اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچے اور متاثرہ افراد کو سب ضلع ہسپتال گندو منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے مشتاق احمد عمر (22)سال و اشتیاق احمد عمر (19)سال ولد عطا محمد شیخ ساکنہ منوئی بھٹیاس کو مردہ قرار دیا ۔وہیں فرید احمد ساکنہ بگلہ ڈوڈہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا. ڈاکٹروں نے طبی لوازمات مکمل کرکے لاشوں کو آخری رسومات ادا کرنے کے لئے وارثین کے سپرد کیا گیا. آس حادثہ پر پورے علاقہ میں صف ماتم چھا گیا ہے۔