ٹھاکرائی کے سراواں علاقہ میں آرمی کی طرف سے پروگرام منعقد

0
0

دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍کشتواڑ کے بلاک ٹھاکرائی کے سراواں گائوں جو کہ بلاک ٹھاکرائی کا سب سے پچھڑا گائوں ہے ۔انڈین آرمی کی طرف سے سلائی سنٹر اور مشروم کے بارے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ انڈین آرمی کی طرف سے سراواں ہائی سکول کے ننزدیک ایک سلائی سنٹر گائوں کے بے روزگار پڑھی لکھی لڑکیوں کے لیے سلائی سنٹر کھولا اور اس میں تیس سے زائید لڑکیوں نے حصہ لیا۔ اس دوران سراواں کے لوگوں نے کمانڈنگ آفیسر سے مزید سنٹر کھولنے کی درخواست کی۔ مزید کہا کہ آرمی نے سلائی سنٹر سراواں گائوں میں کھولنے سے لڑکیوں کو خود روزگار کمانے کا موقعہ ملا اور اس سنٹر سے اپناروزگار کما رہی ہیں ۔آرمی کی وجہ سے ہم لوگ خود اپنے تجربہ سے دو وقت کا کھانا خود کی کمائی کر کے کھا رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ آرمی کی طرف سے انجول ، کیشوان، پکالن، وٹواڑا، سراواں میں مشروم کا بھیج مفت میں تقسیم کیے تھے پر گزشتہ چھ ماہ سے آرمی کی مدد سے لاکھوں روپے کے مشروم کشتواڑ کے بازار اور آرمی کے کیمپوں میں فروخت کیے۔اس دوران سراواں کے سرپن شمس دین نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈین آرمی کی طرف سے علاقہ میں لوگوں کو دوائیاں اور کاروبار کرنے کے لیے سلائی سنٹر یا مشروم کی کھیتی باڑی کرواتے ہیں جس سے علاقہ کے بے روزگار لوگ خود اپنی روزی روٹی کما سکے۔ موقع پر سرپنچ نے لوگوں سے گزارش کی کہ دہشت گردی کے خلاف علاقہ سرواں آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے جس سے علاقہ میں امن بھائی چارہ کے ساتھ علاقہ ترقی کی اور آگے بڑھ سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا