جی سی ڈبلیو پریڈ گرائونڈ جموں نے قومی یوتھ فیسٹیول منایا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں قومی یوتھ فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر 12 سے 16 جنوری 2022 تک دو جموں و کشمیر این سی سی کی گرلز بٹالین کے این سی سی کیڈٹس گورنمنٹ کالج فار ویمن پریڈ گرائونڈ جموں نے جوش و خروش سے یوتھ فیسٹیول میں اپنا حصہ ڈالا۔اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں کیڈٹس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پروگرام کے تحت بہت سے پروگرام جیسے کہ ’کھیلوں کی آگاہی‘ کے عنوان پر پوسٹر سازی کا مقابلہ’سوامی وویکانند کے مشہور قول‘ پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن، اس ملک کی نوجوان نسل اور نوجوانوں کو حوصلہ افزائی کرنے کے لیے منعقد کیے گے علاوہ ازیں ایک ویبنار کا بھی انعقاد کیا گیا۔وہیں اختتامی تقریب میں شاعری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں آرمی ڈے بھی منایا گیا جہاں وطن کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔واضح رہے یہ پورا قومی یوتھ فیسٹیول سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کی یاد میں منایا گیا تھا اور اس کی نگرانی اے این او لیفٹیننٹ سمن لتا نے کالج پرنسپل ڈاکٹر ایس پی کیسرسوات کی رہنمائی میں کی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا