لازوال ڈیسک
پونچھ//جموں و کشمیر کے ممتاز گجر رہنما اور دانشور شمشیر ہکلا پونچھی نے اپنے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ حکومت ہند سے اس تجویز کے ساتھ رجوع کریں کہ گوجری زبان کو ہندوستان کے آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کیا جائے۔ ہکلا نے کہا کہ اس سے گوجری زبان کی ترقی اور پھیلاؤ یقینی ہو گا۔وہیں شمشیر ہکلہ پونچھی نے مزید کہا کہ گوجری زبان جموں و کشمیر کے گجروں اور بکروالوں کی ایک بہت بڑی تعداد میں بولی جاتی ہے جس کی تعداد چونتیس لاکھ سے زیادہ ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ان کی واحد مادری زبان گوجری ہے،اس لیے، جموں و کشمیر کے گوجر اور بکروالوں کی اتنی بڑی تعداد میں آبادی کے مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہندوستان کے آئین کے آٹھویں شیڈول میں گوجری زبان کو شامل کرنا، سب سے زیادہ حقیقی اور جائز ہے۔