کورونا لہر کی تیزی کا شاخسانہ: جموں وکشمیر میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ

0
0

3251 نئے مثبت کیسز،4اموات،جموں ضلع کے مزید 8علاقے بندش والے زون قرار
یواین آئی

جموں؍؍سرینگر؍؍کورونا کے یومیہ کیسز میں درج ہو رہے ہوشربا اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ چیف سکریٹری، جو محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف، بحالی و تعمیر نو جموں وکشمیر کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے گذشتہ شام کورونا کی موجودہ صوتحال کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کے بعد لیا۔سٹیٹ ایگزیکیٹو کمیٹی کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈس‘ پر تمام غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔حکمنامے میں کہا گیا کہ علاوہ ازیں یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں شبانہ کرفیو رات کے نو بجے سے صبح کے چھ بجے تک مسلسل جاری رہے گا۔ایس ای سی نے حکمنامے میں کہا ہے کہ کمیونٹی لیڈروں، مارکیٹ انجمنوں و دیگر متعلقین کو ساتھ لے کر اس وبا کی لہر کو کم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔یونین ٹریٹری کے جملہ ضلع مجسٹریٹوں کو ٹیسٹنگ کو تیز تر کرنے اور دستیاب وسائل کو بھر پور طریقے سے استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔چیف میڈیکل افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ رووزانہ بنیادوں پر دستیاب آر ٹی- پی سی آر سہولیات کے استعمال کی رپورٹ متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے دفاتر میں پیش کریں۔قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کے یومیہ کیسز میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے جس سے لوگوں میں تشوش کی لہر پھیل گئی ہے۔یونین ٹریٹری انتظامیہ اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدام کر رہی ہے۔وہیںجموں وکشمیر کے سرمائی دارلخلافہ جموں میں مزید 8علاقوں کوبندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں ضلعے میں وائرس کے ریکارڈ توڑ معاملات درج ہونے کے بعد آٹھ علاقوں میں بندشیں عائد کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کیلاش نگر تالاب تلو جموں، شاپنگ سینٹر بخشی نگر جموں، ترکوٹا نگر سیکٹر چار، بشنا وارڈ تین، روپ نگر سیکٹر آٹھ، پمپوش کالونی سیکٹر دو ، سویٹ ہوم اپارٹمنٹ ،سی ڈی گھپتا ہاوس چھانی ہمت جموں ،بی ایس این ایل ایکسچینج بن تلاب جموں، گاندھی نگر جموں کو مائیکرو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔اْن کے مطابق مذکورہ علاقوں میں کووڈ کے متعدد کیس رپورٹ ہونے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر سخت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ جموں ضلع میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملات لگاتار بڑھ رہے ہیں جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کی نگرانی کی خاطر تحصیلداروں کے ساتھ ساتھ مقامی تھانہ داروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی ہے تاکہ عدولی حکمی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔وہیںنوول کورونا وائرس کے 3251 نئے مثبت کیسز، جموں ڈویژن سے 1129 اور کشمیر ڈویژن سے 2122 کیسز آج رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح جموں میں مثبت کیسوں کی کل تعداد بڑھ گئی ہے۔ کشمیر میں 355874. اس کے علاوہ، 04 کوویڈ اموات (جموں ڈویژن سے 02 اور کشمیر ڈویژن سے 02)کی اطلاع ملی ہے۔ آج رپورٹ ہونے والے مثبت کیسوں کی ضلع وار تقسیم فراہم کرتے ہوئے، بلیٹن میں بتایا گیا کہ سری نگر میں 624، بارہمولہ میں 471، بڈگام میں 416، پلوامہ میں 67، کپواڑہ میں 137، اننت ناگ میں 228، بانڈی پورہ میں 117، گاندربل میں 117 کیس رپورٹ ہوئے۔ 21 کیسز، کولگام میں 37 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شوپیان میں آج کے لیے 04 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح جموں میں 685، ریاسی میں 42 کیسز رپورٹ ہوئے، ادھم پور میں 125، راجوری میں 34، ڈوڈا میں 24، کٹھوعہ میں 59، سانبہ میں 93، پونچھ میں 35، کشتواڑ میں 29، رامبن میں 03 کیس آج کے تازہ کیسزرپورٹ ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا