فوج نے یوم آرمی کی تقریب کا انعقادکیا

0
0

آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍رومیو فورس کے زیراہتمام راشٹریہ رائفلز بٹالین نیضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے درابہ میں’آرمی ڈے‘ منایا۔اس موقع پر سابق فوجیوں اور سول حکومت کے عہدیداروں اور سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ ایک بات چیت کا اہتمام کیا گیا۔ وہیں ملاقات کے دوران فوجی اہلکاروں نے بتایا کہ ہندوستانی فوج ہمارے شہریوں کے دل و دماغ میں ایک الگ جگہ رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ فوج ابھرتے ہوئے ہندوستان کی امنگوں پر پورا اترتی رہے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ بہادر قربانیاں جنہوں نے فرض شناسی میں بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں اور ہمیں حوصلہ دیتی ہیں۔وہیں ہندوستانی آرمی اور سابق فوجیوں کے اقدام کو سوسائٹی کے ممبر نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سابق فوجی معاشرے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا