ڈاکٹر منوج کے دھر، وائس چانسلر، جموں یونیورسٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج چنینی نے اپنے این ایس ایس یونٹ کے تحت، اینٹی سائبر کرائم سیل، آئی کیو اے سی ، آزادی کا امرت مہوتسو اورغیر سرکاری رضاء کار تنظیم لوبل ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے سائبر کرائم کی روک تھام کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4C) اسکیم پر عمل درآمد سائبر سیکیورٹی کو طلبائ، اساتذہ، والدین اور کمیونٹی کے لیے مزید قابل رسائی، دستیاب، اور قابل موافق بنانے پر جانکاری فراہم کرنا تھا ۔وہیںخطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر پرگیہ کھنہ نے مہمان خصوصی ڈاکٹر منوج کے دھر، وائس چانسلر، جموں یونیورسٹی، جموں، مہمان ذی وقار محمد یاسین کچلو، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کا خیرمقدم کیا۔علاوہ ازیں تقریب میں کئی اہم مہمانوں نے آن لائین شرکت کی ۔انہوںنے ویبینار کے لیے سیاق و سباق طے کیا، جس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ وبائی مرض نے تعلیمی نظام کو سائبر اسپیس میں ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے سائبر سیکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سائبر سیکیورٹی کے مسائل کو کس طرح حل کیا جاسکتا ہے اور سائبر حفظان صحت کو کس طرح منظم کیا جاسکتا ہے۔وہیںمہمان خصوصی ڈاکٹر منوج کے دھر، وائس چانسلر، جموں یونیورسٹی نے سائبر سیکورٹی کے مسئلے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اس تقریب کے لیے منتظمین کو مبارکباد دی۔دریں اثناء محمد یٰسین کچلو، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اپنا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معیشت اور قومی سلامتی کے لیے سائبر کرائم کے خطرے پر زور دیا اور اس کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سائبر سیکیورٹی پر توجہ مرکوز کی جو ذاتی معلومات اور دانشورانہ املاک کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اداروں کے ڈھانچے پر روشنی ڈالی جو انہیں سائبر کرائمز کا شکار بناتے ہیں