روپ نگر کے مظلوموں کو انصاف اور معاوضہ دیا جائے : شیراز ازہری

0
0

سرفراز قادری
مینڈھر : سینئر لیڈر جموں کشمیر نیشنل کانفرنس ترجمان زون پیرپنجال میاں شیراز احمد ازہری نے پریس کانفرنس میںسرکار کو گھیرتے ہوئے روپ نگر جموں سانحہ کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوتے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظلوموں پہ مظالم ڈہانے والی پالیسی پہ روک لگائے اور جے ڈی اے کی طرف سے اجاڑے گئے لوگوں کو جلد انصاف اور معاوضہ نہ دیا جائے۔انہوں نے خاص طور پہ سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر سر کار سب کے ساتھ برابرسلوک کا دعویٰ کرتی ہے تو پھر ہم اس کو سرکار کی منافقت کہیں یا کچھ اور جو انہوں نے غریب لوگوں کے ساتھ کیا اور ان غریب لوگوں کو ٹھٹھرتی ہوئی سردی اور کرونا وائرس کے وقت چھت چھین کر بے یار و مددگار تڑپتے ہوے چھوڑ دیا اور ڈاکٹر نرمل سنگھ اور دیگر کئی بھارتیہ جنتا پارٹی کے مافیا کو کورٹ کے سہارے سے بچا رہی ہے ۔ازہری نے کہا کہ یہ سرکار کی منافقت ہے کہ جموں کے اندر کئی ایسے لینڈ مافیہ ہیں جنکو بھارتیہ جنتا پارٹی بچا رہی ہے اور غریبوں کی جھونپڑیاں اجاڑ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک خاص طبقہ کے لوگوں کو اجاڑا جارہا ہے جس کی ہم کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا