تحصیل مینڈھر کی پنچایت سنگیوٹ کے محلہ رتاجبڑ کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم

0
0

کہالفٹ اسکیم کی پائیپیں ٹوٹنے کے باعث پانی ٹنک میں بھی نہیں پہنچتا ،محکمہ کو ٹس سے مس نہیں
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سرحدی سب ڈویژن مینڈھر میں سرکار کے کروڑوں روپے کی لاگت سے تکمیل کیئے گئے محکمہ جل شکتی کی زیرِ نگرانی لگائے گئے پروجیکٹوں کی تعداد سینکڑوں میں ہیں جن میں سے انتظامیہ کی نظروں کے سامنے والی لفٹ اسکیمیں ضرور کام کر رہی ہیں لیکن آنکھ سے اوجھل پہاڑ سے اوجھل دور دراز پہاڑی اور دیہاتی علاقہ جات کے اندر کوئی ایک اسکیم بھی فعال اور بہتر نہیں ہے ۔جس سے عوام کو پینے کا صاف پانی مل سکے۔سب ڈویژن مینڈھر میں محکمہ جل شکتی کی ناقص کاکردگی کی وجہ سے پسماندہ اور سرحدی علاقوں کی عوام اس برف کے میں بھی صاف پینے کے پانی کی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے علاقہ کی عوام کو کورنا وبا ء میں کئی کلو میٹر دور کا سفر طے کرکے چشمے سے پانی لانا پڑتا ہے۔ سرحدی اور پسماندہ علاقہ جات کے اندر بہت ہی کم صاف پانی کے قدرتی چشمے ہیں جوکہ کئی کلومیٹر کی دوری پہ واقع ہیں ان کے علاوہ علاقہ جات کے اندر ہینڈ پمپ کی سہولیات بھی انتظامیہ کی جانب سے مہیانہیں کروائی گئی ہیں ایک طرف عالمی وبا کرونا ماہماری کی تیسری لہر بھی بہت تیزی کے ساتھ اپنی پھیل رہی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے اس جان لیوا و خطرناک وبا سے بچنے کیلئے بارہا سماجی دوری، ماسک اور صفائی ستھرائی کے تعلق سے ہدایت دی جا رہی ہیں مگر بد قسمتی سے سرحدی اور پسماندہ خطہ کی عوام کی یہ ہے کہ علاقہ جات کے اندر پانی کے چشمے کم ہونے کے باعث عوام کو صاف پانی کی خاطر قطاروں میں کئی گھنٹے کھڑے ہو کر پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ نصیر احمد، مولوی شکیل، محمد یاسین، حاجی رشید، محمد قیوم نے ضلع انتظامیہ پونچھ اور لیفیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ جل شکتی کو نیند غفلت سے بیدار کیا جائے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی مل سکے اور پریشانیوں سے نجات حاصل ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا