گندو میں چھ ماہ سے پانی کی سپلائی معطل ،20 کنبے متاثر

0
0

منظورحسین قادری
راجوری ؍؍ضلع راجوری تحصیل خواص کے گاؤں گندو وارڈ ن تین میں پچھلے چھ ماہ سے پائپ لائن ٹوٹ جانے سے پانی کی سپلائی معطل ہے جس کے سلسلہ میں متعلقہ محکمہ تک عوامی وفود نے رسائی کی مگر اس پریشانی کا تاہنوز کوئی حل نہ ہوا ۔وہاں کے ایک سماجی کارکن محمد مختار وانی نے بتایا کہ یہاں کی غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ عوام بنیادی سہولت سے محروم ہے ۔انھیں آئے دنوں موسمی تغیر وتبدل میں گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے ۔اس ضمن میں عوام نے ایل جی انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ اس پریشانی کا ازالہ کیا جائے اور عوام کو بنیادی سہولت فراہم کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا