ضلع لیگل سروس اتھارٹی جموں کی جانب سے کے سی انٹر نیشنل اسکول میں بیداری پروگرام کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//آج یہاں کے سی انٹرنیشنل اسکول جموں میں ضلع لیگل سروس اتھارٹی جموں کی جانب منشیات اوربچوں کی جنسی زیادتی سے تحفظ فراہم کرنے کے سلسلہ میںایک بیداری تقریب کا انعقاد کیا گیا ، واضح رہے یہ پروگرام چھٹی سے آٹھویں کلاس تک کے طلاب کے لئے مخصوص تھا ، جس میںبچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی اور اس جرم سے تحفظ حاصل کرنے کے حوالے سے طلاب کو بیدار کیا گیا ، جب کہ پروگرام کی شروعات متعلقہ موضوع کے حوالے سے ہوئی جس پر سیکرٹری لیگل سروس اتھارٹی جموں نوشاد احمد خان نے بھی ایکٹ کے حوالے مکمل جانکاری دی، اس کے علاوہ پروگرام کے ماسٹر ٹرائنر ایڈوکیٹ جیوتی شرما نے شرکاءکے ساتھ تعارفی سیشن لیا ، اور اس دوارن طلاب کی جانب سے سوالات کا سلسلہ بھی جاری رہا ، واضح رہے کہ اس موقع پر سیکرٹری لیگل سروس اتھارٹی جموں نوشاد احمد خان پر مشتمل ٹیم جن میں، انڈر سکریٹری محترمہ سرلہ بھٹ ، اور ایڈوکیٹ سکشی شرما نے بھی تقریب میں شرکت کی ،جبکہ اس موقع پر اسکول پرنسپل سبھندو سرکار اور نائب پرنسپلانو پامہ سہنا بھی موجود رہی ، جنہیوں نے پروگرام کے آخر میں آئے ہوئے مہمانوں اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا