قرآن کا معجزہ ہے اسے حفظ کیا جاسکتا ہے : مولانا اقبال مدنی
اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍ جامعہ فیضان القرآن سوکھا کھٹا پونچھ کے تین خوش نصیب طلبہ حافظ محمد سجاد ساکن لورن،؎حافظ محمد آفاق ساکن گاہنی مہنڈر، حافظ محمد اجمل خان ساکن گلی پنڈی نے قرآن مجید مکمل حفظ کیا۔ اس موقعہ پر جامعہ کے بانی و سربراہ مولانا اقبال مدنی نے کہا کہ قران کریم کا معجزہ ہے کہ حافظ کا دماغ روشن ہو جاتا ہے اور اسکے ذہن کے وہ خلیات کھل جاتے ہیں جو عام انسان میں بند ہوتے ہیں جس سے وہ دنیاوی علوم میں بھی انتہائی اسانی سے غیر معمولی مہارت حاصل کر لیتا ہے۔انہوںنے کہا قران پاک دنیا میں انسانو ںکیلئے راہ نجات ہے اس پر عمل کرنے میں دین و دنیا کی فلاح ہے۔ یہ صرف قران پاک کا ہی اعجاز ہے کسی بھی دنیاوی کتاب کو اس طریقہ سے یاد کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا ضرورت ہے ایسے افراد کی جو اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیاوی امو ر انجام دیں۔ اسلام دین فطرت ہے اس کی تعلیمات رہتی دنیا تک کیلئے ہیں انہوںنے کہا کہ ہمارے ادارے نے ادارے کے معاونین کے تعاون کے ساتھ بہت قلیل عرصے جہاں تعمیرات کاسنگ میل پار کیا ہے وہیں ہمارے ادارے نے تعلیمی معیار مین اہم رول ادا کیا انہوںنے کہامیں ان طلبہ کے والدین اور اساتذہ کو مباکباد پیش کرتا ہوں اور مذید کامیابی کی دعا کرتا ہوں ۔ واضح رہے اس ادارہ ہذا پونچھ کے سوکھا کٹھا نامی علاقے میں واقعہ پرجہا ں کثیر تعداد میں طالبان علوم نبویہ علم دین حاصل کرتے ہیں یہاں منعقدہ حفظ قرآن تقریب میں ادارہ کے اساتذہ بھی موجود تھے تقریب کا اختتام دعاو صلوۃپر ہوا ۔