غنڈوں کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
کوٹرنکہ؍؍ کوٹرنکہ میں پریس آرگنائزیشن نے سینئر صحافی عمران خان پر دھرم راج کنسٹرکشن کمپنی کے غنڈوں کی طرف سے کیے گے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جب صحافی اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے تھے۔ آرگنائزیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں صدر بشارت راتھر ،چیئرمین ظہیر گورسی جنرلسیکریٹری قیوم نظامی، ممبر دلشاد احمد، پریم سنگھ ،سجاد پوسوال نے ایک بیان میں صحافیوں پر حملے اور غیر ضروری طور پر ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈالا جانا چاہیے۔ آرگنائزیشن نے ایس ایس پی راجوری سے ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی ہے جو اس حملے کے پیچھے ہیں۔ آرگنائزیشن نے کہا کہ یہ ایک معمول بن گیا ہے کہ جب چاہئے کوء بھی صحافیوں پر حملہ کردے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔