کیمپ کے دوران رجسٹریشن کے لیے معذور اشخاص کے فارم بھرے گئے
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍محکمہ سماجی بہبودکی جانب سے ڈاک بنگلہ مینڈھر میں ایک کیمپ لگایا گیا جس دوران معذور اشخاص کے مختلف فلاحی اسکیموں سے مستفید ہونے کیلئے فارم بھرے گئے تاکہ آنے والے وقت میں ان بے سہارہ معزور اشخاص کو ان کی ضرورت کے مطابق سامان دستیاب کروایا جائے جس میں ویل چیر، اسٹچ اسکوٹی، وغیرہ جو بھی سامان آئے گا تاکہ اسے معذور اشخاص تک با آسانی پہنچایا جائے تاکہ معذور اشخاص کو کسی قسم کی کوئی دقت و پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس دوران معذور اشخاص کثیر تعداد میں ڈاک بنگلہ مینڈھر میں پہنچے اور رجسٹریشن کے لیے اپنے فارم جمع کروائے۔ اس دوران عوام نے مرکزی و گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی خطہ سب ڈویژن مینڈھر کی مظلوم عوام مرکزی سرکار کی بہت مشکور ہے جنہوں نے بہت ساری اسکیمات کے تحت غریب اور معذور لوگوں کو بنیادی سہولیات دستیاب کروا رہے ہیں اور ہماری مرکزی سرکار سے اپیل ہے کہ سرحدی اور پسماندہ خطہ کی عوام کے لئے اس کے بعد بھی تمام تر بنیادی سہولیات دستیاب کروائی جائیں تاکہ خطہ کے غریب لوگوں کو مشکلات و مصائب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔