لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہندوستانی فوج کا دن ہر سال 15 جنوری کو ہندوستان میں فیلڈ مارشل کوڈانڈیرا ایم کریپا کے ہندوستانی فوج کے پہلے کمانڈر انچیف کا عہدہ سنبھالنے کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔ وہیںانڈین آرمی ڈے کے موقع پر انڈین آرمی نے گلاب گڑھ اور گول کے بچوں اور دیہاتیوں کے لیے فلم’لکشا‘ کی اسکریننگ کا اہتمام کیا۔اس کے علاوہ دھرماڑی کے علاقے میں مقیم حاضر سروس فوجیوں کے اہل خانہ سے بات چیت بھی کی گئی۔ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں کو مسلح افواج میں شمولیت کی ترغیب دینا اور خدمت کرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو قوم کے لیے ان کی قربانیوں پر شکریہ اداکرنا تھا۔دریں اثناء بچوں سمیت کل 43 افراد نے فلم کی نمائش کا لطف اٹھایا اور حاضر سروس فوجیوں کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔واضح رہے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد نوجوان ذہنوں کو مثبت انداز میں پروان چڑھانے اور عوام اور ہندوستانی فوج کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے میں اہم کرداراداکرے گا۔