فوج نے انڈین آرمی میں شامل ہونے کے طریقہ پر ورچوئل لیکچر کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍’انڈین آرمی ڈے‘ کے موقع پر، ہندوستانی فوج نے ضلع رام بن کے کنیبٹی میںہندوستانی فوج میں شامل ہونے کا طریقہ پر ایک ورچوئل لیکچر کا انعقاد کیا۔ اس لیکچر کا مقصد ہندوستانی فوج میں روزگار کے مواقع کے حوالے سے نوجوانوں میں بیداری پھیلانا تھا۔ وہیںلیکچر کے دوران امیدواروں کو انڈین آرمی میں داخلے کے لیے داخلے کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بتایا گیا، جن میں اہلیت، تحریری امتحان، انٹرویو اور ادائیگی شامل ہے۔اس دوران لیکچر میں کل 30 طلباء نے آن لائن پورٹل کے ذریعے حصہ لیا ۔وہیں مقررین نے کہاکہ یونٹ اسی طرح کے مزید تعلیمی لیکچرز کا انعقاد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ علاقوں کے نوجوانوں کو سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں میں دستیاب مختلف مواقع کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ اس طرح کی معلوماتی تقریب کے انعقاد پر مقامی لوگوں خصوصاً نوجوانوں نے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا